انار کھانے کے 5 حیران کن فوائد

آج ہم آپکو انار کھانے کے 5 حیران کن فوائد بتائیں گے۔انار کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے اور اسے تمام پھلوں میں شہنشاہ پھل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے کیونکہ اس میں ایسے نباتاتی مرکبات موجود ہیں جو دوسرے عام پھلوں میں نہیں پائے جاتے۔تو آئیے ہم آپکو اس کے 5 فوائد بتاتے ہیں۔
موٹاپے سے نجات:
فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے انار زیادہ کھانے کی خواہش پیدا نہیں ہوتی جبکہ ہاضمہ بھی صحت مند ہوتا ہے اور قبض کا خطرہ کم کوتا ہے۔اس میں فیٹ نہیں ہوتا لہذا جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین غذا بھی تصور کیا جاتا ہے۔
بالوں کے گرنے سے روکے:
انار میں موجود فیٹی ایسڈ بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے جس کی وجہ سے بال گرنے کی شکایت کم ہو جاتی ہے۔
کینسر سے بچاؤ:
اگر انار کے استعمال کو معمول بنا لیا جائے تو یہ چھاتی، بڑی آنت، اور مثانے کے کینسر سے بھی مدافعت فراہم کرتا ہے۔اس کے چھلکے میں الیجک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو جلد کے کینسر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔
خون کی کمی دور کرے:
انار میں وٹامن سی موجود ہے جو آئرن کی موجودگی کو بڑھاتی ہے۔دورانِ حمل انار کا باقاعدگی سے استعمال انیمیا اور اکڑن سے محفوظ رکھتا ہے۔
امراضِ قلب اور فالج سے بچائے:
انار میں موجود فائٹو کیمیکلز کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کم کرتے ہیں جبکہ روزانہ انار کا ایک اونس تازہ جوس پینے سے خون کی شریانوں میں خون کے لوتھڑے یا رکاوٹیں دور ہوتی ہیں جو فالج اور دل کی دیگر بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت