خاتون کے کان سے سانپ نکالنے کی ویڈیو نے سب کے دل دہلا دیے

سوشل میڈیا پردل دہلا دینے والی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا ہے۔جی ہاں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرلہ ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون کے کان میں سانپ پھنس ہوا ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون جو کہ درد کی شکایت لے کر ڈاکٹر کے پاس آتی ہے، اس کے کان میں ایک چھوٹا پیلے رنگ کا سانپ پھنس ہوا ہے۔ایک طبی ماہر، ہاتھوں میں دستانے پہنے ہوئے، مریض کے کان سے سانپ کو نکالنے کی کوشش کررہا ہوتا ہے۔یہ سانپ اس قدر مضبوطی سے کان میں پھنسا ہوا ہے کہ لاکھ تدبیروں کے باوجود ویڈیو کے اختتام تک نکل نہیں سکا اور نہ ہی اس کے نکلنے کے کوئی آثار دکھائی دے رہے تھے۔چندن سنگھ نامی ایک فیس بک صارف نے بغیر کسی تفصیلات کے ویڈیو پوسٹ کی جس کے کیپشن میں لکھا تھا “سانپ کان کے اندر چلا گیا”۔واضح رہے کہ اس ویڈیو کو 87,000 سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے اور تقریباً 100 صارفین نے اسے لائک کیا جبکہ 79 صارفین نے اسے ری شیئر کیا ہے۔