ہیلتھ کیمپس میں بچوں کی ویکسینیشن کو بھی یقینی بنا رہے ہیں، وزیر صحت

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ہیلتھ کیمپس میں بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیلتھ کیمپس لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کیمپس قومی و صوبائی پولیو ایمرجنسی آپریشنز سنٹرز اور آ غاخان ہسپتال کے اشتراک سے لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب ذدہ علاقوں میں 25 ہیلتھ کیمپس میں طبی امداد دی جارہی ہے، خیبرپختونخوا میں 16، پنجاب میں 4 اور سندہ میں 5 ہیلتھ کیمپس میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ کیمپس میں ادویات اور بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنا رہے ہیں جبکہ جلد کے امراض، آ نکھوں کے انفیکشن، اینٹی ڈائریا کی ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزارت صحت صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت