کراچی میں چھاپہ، پیناڈول کی ڈھائی لاکھ سے زائد گولیاں برآمد

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ذخیرہ کی گئی پیناڈول کی تقریباً ڈھائی لاکھ گولیاں برآمد کرلیں۔وزارت صحت کے مطابق ڈریپ کی ٹیم نے کراچی کی کچی گلی میڈیسن مارکیٹ میں الطاف ٹریڈرز پر چھاپہ مارا۔ اس دوران پیناڈول کی تقریباً دو لاکھ 52 ہزار گولیاں برآمد ہوئیں۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس ذخیرہ اندوزی سے مارکیٹ میں پيناڈول کی مصنوعی قلت پیدا ہوئی، تاہم اب ڈریپ کی ٹیم نے سٹاک کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے، اس سے مارکیٹ پر اثر پڑے گا اور دیگر ذخیرہ کرنے والے بھی مارکیٹ میں ادویات کی ترسیل شروع کردیں گے۔

کیٹاگری میں : صحت