آدمی نے اجنبی خاتون کو پرپوز کردیا، انکار پر ایسی حرکت کردی کہ لوگوں کے اوسان خطا کردیے

امریکہ میں ایک آدمی نے مکڈونلڈز میں ایک اجنبی خاتون کو پرپوز کر دیا اور اس کے انکار پر ایسی حرکت کر ڈالی کہ ریسٹورنٹ میں موجود دیگر لوگوں کے بھی اوسان خطا ہو گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ نیویارک میں سہ پہر اڑھائی بجے کے قریب پیش آیا۔ جب مائیکل پیلاکیوس نامی اس شخص نے ہوٹل میں موجود ایک خاتون کسٹمر کو پرپوز کر دیا اور اس کے انکار پر اپنے بیگ سے کلہاڑی نکال کر ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑشروع کر دی۔مائیکل نے ریسٹورنٹ کے شیشے، میزیں اور دیگر اشیاءتوڑ ڈالیں۔ موقع پر موجود ایک اوبر ایٹس ڈلیوری ڈرائیور روبن جی نے بتایا کہ ملزم واضح طور پر شراب کے نشے میں دھت تھا۔ اس نے لڑکی کو پرپوز کیا اور انکار پر اس کے ساتھ تلخ کلامی کرنے لگا۔ لڑکی اس کے ساتھ بات بھی نہیں کرنا چاہتی تھی تاہم وہ خود کو اس پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور پھر اچانک اس نے بیگ سے کلہاڑی نکال لیا۔ رپورٹ کے مطابق کچھ ہی دیر میں پولیس وہاں پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔