باس نے ملازمین کو ای میل میں شرمناک مواد بھیج دیا، ہنگامہ برپا ہوگیا

امریکہ میں ایک باس نے اپنے تمام ملازمین کو ای میل میں ایسا شرمناک مواد بھیج دیا کہ جان کر انٹرنیٹ صارفین بھی چکرا کر رہ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کمپنی کے کسی ملازمین نے اس ای میل کا سکرین شاٹ ویب سائٹ’Reddit‘ پر پوسٹ کیا ہے۔ اس ای میل میں باس اپنے ملازمین کو بروقت ٹائم شیٹس جمع کرانے کی ہدایت کرتا ہے اور ساتھ ہی امریکہ کی فحش فلموں کی اداکارہ الیزا جین کی ایک شرمناک تصویر بھی اٹیچ کر دیتا ہے۔اس تصویر میں الیزا جین مرد اداکار کے ساتھ شرمناک حرکات کر رہی ہوتی ہے اور تصویر کے اوپر لکھا ہوتا ہے کہ ”اگر تم چاہتی ہوں کہ میں تمہیں تنخواہ دوں تو تم جانتی ہو کہ تمہیں کیا کرنا ہو گا۔“اس ای میل کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والی خاتون ملازم نے کہا ہے کہ یہ تصویر بھیج کر دراصل اس باس نے کمپنی کی خواتین ملازمین کو ایک پیغام دیا ہے کہ اگر وہ اس سے تنخواہ لینا چاہتی ہیں تو انہیں اس کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنا ہوگا۔ خاتون ملازم اپنی پوسٹ میں بتاتی ہے کہ باس کی اس ای میل پر کمپنی کے تمام ملازمین سخت مشتعل ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین بھی باس کی اس حرکت پر ششدر ہیں۔ اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسی حرکت کوئی ذہنی مریض ہی کر سکتا ہے، ورنہ کوئی ذی ہوش کیسے اپنے تمام ملازمین کوبھیجی گئی ای میل میں ایسی گھٹیاحرکت کر سکتا ہے۔