کے الیکٹرک نے نیپرا کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑی کمی کی درخواست کر دی

ے الیکٹرک نے نیپرا میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 21 پیسے کمی کی درخواست دے دی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا اتھارٹی 29 ستمبر کو کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گا، کے الیکٹرک نے آگست کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 21 پیسے کمی کی درخواست دی ہے۔قبل ازیں وزیر توانائی خرم دستگیر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 300 یونٹ تک کے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمٹ معاف نہیں بلکہ مو¿خر کیا ہے، جسے اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کیا جائے گا۔خرم دستگیر نے کہا تھا کہ ہم سولر، کول اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں، جس سے بجلی کی قیمت کم ہوگی۔