منشیات کیس میں گرفتار اداکار ارمان کوہلی کو ضمانت مل گئی

بھارتی اداکار ارمان کوہلی کو بمبئی ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔ جسٹس نتن سمبرے کے بنچ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی. ارمان کوہلی کو اگست 2021 میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ہ1.2 گرام کوکین رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، تب سے وہ جیل میں تھے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق عدالت نے کہا کہ اگر ارمان کوہلی دوبارہ اسی طرح کے جرم میں ملوث پائے گئے تو استغاثہ ضمانت کی منسوخی کے لیے کارروائی کرسکتا ہے ۔ این سی بی کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ شریرام شرسات نے بھی عدالت سے کہا کہ وہ کوہلی کو این سی بی کے دفتر میں حاضری دینے کی ہدایت کرے۔ جسٹس سمبرے نے حکم دیا کہ اداکار ہر ماہ ایک بار ایجنسی کے جنوبی ممبئی کے دفتر میں حاضر ہوں گے.