بھارتی اداکارہ نے خود کشی کر لی

بھارتی تامل اداکارہ پولین جیسیکا نے اپنے چنئی کے فلیٹ میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی، پولیس نے موت سے قبل لکھا گیا پیغام برآمد کرلیا ہے۔اداکارہ کی لاش کو سرکاری ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ہر زاویے سے کیس کی تفتیش جاری ہے، سی سی ٹی وی کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔خودکشی سے قبل انہوں نے اپنا آخری پیغام ڈائری میں لکھا، موت کی وجہ سامنے آنا ابھی باقی ہے لیکن مختلف رپورٹس کے مطابق انہوں نے محبت میں ناکامی پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔پولین آندھرا پردیش سے تعلق رکھتی تھیں، اداکارہ کی نعش ان کے آبائی گھر بھیجی جائے گی۔