پہلی بیوی سے طلاق اور اب آئمہ بیگ سے منگنی ٹوٹنے کے بعد اداکار شہباز شگری نے مستقبل سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

پاکستانی اداکار شہباز شگری نے آئمہ بیگ سے منگنی ٹوٹنے کے بعد اب مزید شادی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکار شہزاد شیخ اور موسیقار اسامہ کرامت کے ساتھ پوڈ کاسٹ ‘نتھنگ ہیپنس ہیئر’ میں 34 سالہ اداکار نے بتایا کہ کس طرح ان کی زندگی میں رشتے ناکام رہے اور اب وہ مزید کسی رشتے کے لیے تیار نہیں۔پوڈ کاسٹ کی پانچویں قسط میں شہباز شگری کے دوستوں اور میزبان کو شادی کے موضوع پر بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں یہ کہتے سنا گیا کہ ”شگری کے ساتھ شادی کی بات نہ کرو’، جس پر اداکار نے ہنستے ہوئے کہا ‘ہاں ایسا ہی ہے“۔شہباز شگری نے کہا”میں نے پہلے ہی بہت کرلیں، اب اور شادیاں نہیں کرنی“۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ شہباز شگری نے پوڈ کاسٹ کا یہ کلپ انسٹاگرام پر گزشتہ ہفتے شیئر کیا تھا جب کہ دو روز قبل برطانوی ماڈل طلولہ مایر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ آئمہ شہباز شگری کو دھوکہ دے رہی ہیں اور ان کا رشتہ طلولہ کے بوائے فرینڈ فلم ساز قیس احمد کے ساتھ ہے۔خیال رہے کہ شہباز شگری کی شادی پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی لیکن دونوں کی طلاق ہوگئی، بعدازاں 2022 میں آئمہ نے شہباز کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا۔سوشل میڈیا پر افواہوں زیر گردش تھیں کہ شہباز نے اپنی اہلیہ کو دھوکہ دیا لیکن عائشہ نے سوشل میڈیا پر واضح کیا تھا کہ ”کسی نے کسی کو دھوکہ نہیں دیا نا ہی شہباز شگری نے انہیں چیٹ کیا“۔