بڑی بہن بھائی کے مدرسے گئی تو واپسی پر گھر پر 13 سالہ چھوٹی بہن کی لاش ملی

کراچی کے علاقے زمان ٹاو¿ن میں 13 سالہ لڑکی کو کئی بار زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق طبی معائنے میں لڑکی سے ایک سے زائد بار زیادتی کی تصدیق ہوئی اور لڑکی کی موت گلا دبانے سے ہوئی۔اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتول لڑکی اور اس کی بہن گھر میں اکیلی تھی، بڑی بہن چھوٹے بھائی کے مدرسے گئی تو مقتولہ نے کنڈی لگا لی تھی، بڑی بہن نے واپس آکر دروازہ کھٹکھٹایا تو دروازہ نہیں کھلا، برابر والے گھر سے کود کر جب اندر گئے تو لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی۔