ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں، خان صاحب نے آنے کا ارادہ کیا تو پھر بند کر دینگے ، رانا ثناء اللہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ریڈ زون کو احتیاط برتنے کیلئے سیل کیا گیا ، ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں اگر خان صاحب نے آنے کا ارادہ کیا تو پھر بند کر دیں گے ۔نجی ٹی وی”کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان جیسے شخص سے بات ممکن نہیں ، خان صاحب نے تیار پکڑنی ہے ، ہم مکمل تیار ہیں ، صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے ، صوبوں نے پولیس نفری بھجوانےسے انکا کیا تو ان کے خلاف کارروائی ہو گی ۔