قومی کرکٹ ٹیم کےسپورٹ سٹاف میں شامل ایک رکن کورونا میں مبتلا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں شامل ایک رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جس رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا وہ ٹیم کے ہمراہ گراؤنڈ میں نہیں آئےگا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوگا۔