ضمنی انتخاب، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ض) نے انتخابی اتحاد کرلیا

پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) نے چشتیاں کی صوبائی سیٹ کے لیے انتخابی اتحاد کر لیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق تحریک انصاف اور پی ایم ایل ضیاءکی طرف سے ملک مظفر کو اپنا مشترکہ امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ یہ سیٹ مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میاں کاشف کی نااہلی کے سبب خالی ہوئی تھی۔پی ایم ایل ضیاءکے ایک وفد نے اعجاز الحق کی سربراہی میں اس حوالے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور اس دوران تحریک انصاف کے امیدوار ملک مظفر کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس وفد میں ایم پی اے کاشف ثنا، فورٹ عباس سے پارٹی رہنماءنعمان جاوید، سابق ایم پی اے چوہدری مرتضیٰ اور عظیم گوہر شامل تھے۔ اس ملاقات میں پی ٹی آئی کی طرف سے پارٹی کے چیف وہپ عامر ڈوگر، فواد چوہدری، پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر عون بپی اور سردار سمی شامل تھے۔ عمران خان نے پی ایم ایل ضیاءکے وفد کو اپنے لاہور ریلی اور آئندہ دورہ کے متعلق بھی بتایا۔