مسلمان میاں بیوی جنہوں نے نکاح کے 18 سال بعد بالآخر بھارت میں ہندو طریقے سے ایک بار پھر شادی کرلی

ایک امریکی مسلمان میاں بیوی نے نکاح کے 18سال بعد بھارت میں ہندو طریقے سے ایک بار پھر شادی کر لی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق کیامہ دین خلیفہ اور اس کی اہلیہ کیشا خلیفہ سیاحت کے لیے بھارت آئے جہاں گزشتہ ہفتے انہوں نے ریاست اترپردیش کے شہر جون پور کے تری لوچن مہادیو مندر میں ہندوانہ طریقے سے ایک بار پھر شادی کر لی۔ ان میاں بیوی کا کہنا ہے کہ ہم نے بھارت کی سیاحت کے دوران ہندوﺅں کی کچھ شادیوں میں شرکت کی۔ ہمیں ان کے شادیوں کی رنگ برنگی تقاریب بہت پسند آئیں۔ چنانچہ ہم نے بھی اسی طریقے سے دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے شہر وارانسی کی سیاحت کے دوران وہ مندروں، گھاٹوں اور ہندوانہ رسوم و رواج کے گرویدہ ہوئے۔ کیامہ کا کہنا تھا کہ ”میری اہلیہ کیشا کے دادا ہندو تھے اور وہ ہندوستان سے امریکہ گئے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ کیشا ہمیشہ سے بھارت کی سیاحت پر آنا چاہتی تھی۔ ہمیں اپنے ہندوانہ طریقے سے شادی کرنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ ہم ہماری شادی کرنے والے پنڈت اور مدد کرنے والے دیگر تمام مقامی لوگوں کے بہت شکر گزار ہیں۔ “