خواتین ڈکیت گینگ نے فیملی کو ہپناٹائز کر کے گھر کا صفایا کردیا، حیدر آباد میں مقدمہ درج

حیدرآباد میں ایک خواتین ڈکیت گینگ نے فیملی کو ہپناٹائز کرکے گھر کا صفایا کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواتین ڈاکو حیدرآباد میں فورٹ پولیس سٹیشن کی حدود میں واقع جوتوں کے تاجر سہیل شیخ کے گھر میں گھس گئیں اور فیملی کو ہپناٹائز کرکے گھر میں موجود نقدی، طلائی زیورات اور لاکھوں روپے کی قیمتی اشیاءلوٹ کر فرار ہو گئیں۔سہیل شیخ نے پولیس کو بتایا کہ اجنبی خواتین گھر میں آئیں اور ہمیںکہا کہ وہ کچھ کرتب دکھانا چاہتی ہیں۔ ہم نے انہیں اجازت دے دی۔ انہوں نے کرتب کے بہانے ہمیں ہپناٹائز کیا اورمیں نے اپنے ہاتھوں سے 20تولے سونے کے زیورات، نقدی اور قیمتی اشیاءان کو دے دیں۔ اس واردات میں ہمارا 40لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ یہ میری تمام عمر کی جمع پونجی تھی جو وہ لوٹ کر لے گئیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے نامعلوم خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔