بابر اعظم نے سنچری سکور کرنے کی وجہ بتا دی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ مجھے خود پر یقین تھا جس کی وجہ سے بڑا سکور کرنے میں مدد ملی ۔میچ کے بعد گفتگو کر تےہوئے انہوں نے کہا کہ چیزیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں لیکن یقین تھا کہ سکور کروں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ساتھ کھیلنے والے کھلاڑیوں نے بھی بہت سپورٹ کیا۔ بابر اعظم نے کہا کہ میچ کے دوران رضوان سے یہ ہی بات چیت ہو رہی تھی کہ ہم اپنے پلان کے مطابق کھیلیں گے ،رضوان نے بہت اچھی بلے بازی کی ۔