آپ کے دانت آپکی شخصیت سے متعلق کون سا اہم راز بتاتے ہیں؟ جانیے

ہاتھوں کی لکیریں کیا کہتی ہیں ایک انسان کے بارے میں یہ تو آپ میں سے اکثر لوگوں کو پتا ہو گا لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ آپ کے دانت بھی آپ کی شخصیت سے متعلق کون سا اہم راز بتاتے ہیں؟اگر نہیں تو آج ہم آپ کو انہیں کے بارے میں بتائیں گے۔حال ہی میں محققین نے دانتوں کی شکل اور شخصیت کے درمیان تعلق کو دریافت کیا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ہمارے بالکل سامنے کے دو دانت 4 قسم کی ساخت کے حامل ہوتے ہیں۔ بیضوی (اوول)، چوکور، قائمہ الزاویہ (ریکٹینگولر) اور تکون۔ اگر کسی بھی انسان کے سامنے کے دو دانت بیضوی ساخت کے ہیں تو یہ شخص بعض اوقات معمولی باتوں پر بھی جھگڑ کرتا ہو گا لیکن اگر کسی کو مشکل میں دیکھتا ہو گا تو اس کی مدد ضرور کرتا ہو گا۔
ایسے لوگ اپنے خیالات میں اتنے کھو جاتے ہیں کہ انکو حقیقی دنیا کی کوئی خبر ہی نہیں ہوتی۔ جن افراد کے چوکور دانت ہوتے ہیں وہ پرسکون طبیعت کے مالک ہوتے ہیں، ایسے لوگوں کو زیادہ بولنا پسند نہیں ہوتا اور ان کی اسی عادت کی وجہ سے لوگ انکو مغرور سمجھتے ہیں۔ایسے افراد جو قائمہ الزاویہ یا ریکٹینگلر دانتوں کے مالک ہوتے ہیں وہ حاکمانہ سوچ رکھتے ہیں اور بہترین فیصلہ ساز بھی ہوتے ہیں۔