کیا آپ جانتے ہیں کہ مکھیاں کھانوں کو کس طرح آلودہ بناکر آپ کو بیمار کرتی ہیں؟

صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا جہاں آپ کے سلیقے مند ہونے کی نشانی ہے وہی یہ آپ کو کئی امراض سے بچانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔جہاں گندگی ہوتی ہے وہاں مکھیاں ضرور ہوتی ہے۔یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں مکھیاں بیماریاں خصوصاً پیٹ سے جڑے امراض پھیلانے کا سبب بنتی ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ان مکھیوں کے آنتوں کے ابتدائی مقام پر ایک عضو ہوتا ہے جسے کروپ کہا جاتا ہے اس میں وہ کسی بھی کھانے یا گندگی کے باریک ذرات کو ہضم کرنے پہلے ذخیرہ کر لیتی ہیں ساتھ یہ مختلف جراثیموں کے چھپنے کے لیے بھی ایک بہترین مقام ہوتا ہے۔ جب یہ مکھیاں کسی کھانے کی شے پر بیٹھتی ہیں ہوں تو وہ غیر ہضم شدہ غذا یا گندگی کو اس کھانے پر قے کر دیتی ہے ساتھ کروپ میں چھپےہوئے کئی جراثیم بھی کھانے میں منتقل ہوجاتے ہیں۔ اس طرح آپ مختلف امراض کا شکار ہوجاتے ہیں۔ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھریلوں مکھیوں کے کروپ میں جراثیم اور بیماری پھیلانے والے بیکٹیریا کئی دنوں زندہ رہتے ہیں، اس طرح یہ مکھیاں چلتی پھرتی مختلف کھانوں کی اشیاء پر بیٹھ کر انہیں آلودہ بنا دیتی ہیں جو کئی امراض کا سبب بنتی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت