سندھ کے سرکاری اسکولز میں مفت کتابیں تقسیم نہ ہونے پر ایکشن

وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے اسکول کے کمرے سے دو ہزار بچوں کی کتابیں برآمد ہونے پر نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے تعلقہ افسر میل سٹی اور تعلقہ افسر پرائمری سٹی کو معطل کر دیا ہے۔دونوں افسران پر سنگین غفلت پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر نے گذشتہ روز نیول رائے اسکول پر چھاپہ مارا تھا جس کے دوران انہوں نے میں دو ہزار سے زائد بچوں کا سرکاری کورس برآمد کیا تھا۔سرکاری طور پر مفت کتابیں فروری میں بچوں میں تقسیم ہونا تھیں۔