جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے جھڑپ، دو فوجی جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ارض پاک کے محافظوں نے کارروائی کرتے ہوئے 1 دہشتگرد ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 26 ستمبر 2022 کو جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں فوجیوں نے مؤثر طریقے سے مقابلہ کر کے 1 دہشت گرد ہلاک کر دیا۔اس کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔فائرنگ کے تبادلے میں نائیک رشید اور سپاہی رسول بادشاہ شہید ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔