ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی زبردست کمی

ڈالر کی قدر میں مسلسل زبردست کمی دیکھنے میں آئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے 11 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 237.02 سے کم ہو کر 233.91 روپے پر بند ہوا ہے۔