بجلی چوری کا مقدمہ، تیسری جماعت کے طالبِ علم کی عبوری ضمانت منظور

لاہور کی مقامی عدالت نے بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث تیسری جماعت کے طالبِ علم کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت لاہورمیں بجلی چوری کے مقدمے میں ملوث تیسری جماعت کے طالبعلم کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزم بچے کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔لاہور کی سیشن عدالت نے تھانہ مصری شاہ کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے 9 سالہ فلک شیر کی عبوری ضمانر کی درخواست پر سماعت کی۔