حکومت کو کسانوں سے کئے گئے وعدے پورے کرنے ہونگے، پاکستان کسان اتحاد

پاکستان کسان اتحاد کے فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ حکومت کو کسانوں سے کئے گئے وعدے پورے کرنے ہونگے.تفصیلات کے مطابق حکومت سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے آج ریلی نکالی جارہی ہے تاہم اس حوالے سے کسان اتحاد کے فوکل پرسن کی جانب سے ایک واضح بیان جاری کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق حکومت کو پاکستان کسان اتحاد سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا ہونگا تاہم خود ساختہ کسان گروپ لانچ کرکے ہمیں لولی پاپ دینے کی کوشش کی گئی تو بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ آج کے آنے والے نام نہاد کسان اتحاد گروپ کا ہمارے کسانوں سے کوئی تعلق نہیںہے تاہم پنجاب کے دو ضلعوں حکومتی ایما پر یہ گروپ اسلام آباد آرہا ہے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہمارے پاکستان کسان اتحاد گروپ نے پورے پاکستان کے کسانوں کی نمائندگی کی اور ہمیں 28 ستمبر وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ کروانے کا کہا گیا تھا اب 29 ستمبر کا کہا جارہا ہے۔کسان اتحاد نے اپنے بیان میں دوٹوک بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اگر چند اپنے نام نہاد کسان گروپ کے ساتھ مذاکرات کرکے ہمیں لولی پاپ دیا تو ہمیں قابل قبول نہ ہوگا اور اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر ہمارے ساتھ مذاکرات نہ کیے تو پاکستان بھر کے کسان اسلام آباد میں احتجاج کے لیے پہنچیں گے۔