فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اورنیپرا کیخلاف درخواستوں پروکلا سے تحریری دلائل طلب

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اورنیپرا کیخلاف درخواستوں پروکلا سے تحریری دلائل طلب کرلیے۔تفصیلات کے مطابق لاہورچیمبر آف کامرس اوردیگر کی بجلی بلوں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور نیپرا کیخلاف درخواستوں پرلاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔عدالت نے درخواست گزارکے وکلا سے کل تحریری دلائل طلب کرتے ہوئے کہا کہ نیپرا کی تشکیل سے متعلق ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔وکلا نے جواب دیا کہ عدالت کیس پر تفصیلی فیصلہ جاری کرکے مسئلہ کو مستقل حل کرے۔ یہ دیکھا جائے کہ کے الیکٹرک پرائیویٹ کمپنی لیکن 600 میگاواٹ نیشنل گرڈ سے بجلی لیتی ہے۔درخواست گزار کے وکلا نے مؤقف پیش کیا کہ کے الیکٹرک کو فراہم کی جانیوالی 600 میگاواٹ بجلی کی قیمت بھی ہم سے وصولی جاتی ہے۔ نیپرا کی تشکیل مکمل نہ ہونے کے باوجود قیمتیں بڑھانا غیرقانونی ہے۔