پاکستان کو دیے جانے والے ہتھیاروں کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، انٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کاکہنا ہے کہ پاکستان کو دیے جانے والے ہتھیاروں کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھارتی ہم منصب جے شنکر نے ملاقات کی جس کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر بھارتی صحافی نے انٹونی بلنکن سے پاکستان مخالف سوالات کیے۔بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ کیا پاکستان کے ایف سولہ طیاروں کی دیکھ بھال کے لیے نیا معاہدہ پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں کرے گا؟امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ایف سولہ طیاروں کے حوالے سے آپ کے سوال پر واضح جواب ہے کہ پاکستان کے ساتھ ایف سولہ کا ایک پائیدار پروگرم بہت عرصے سے ہے۔