خاتون خلاء باز کا خلاء میں یوگا کرنے کا حیرت انگیز مظاہرہ

آپ نے لوگوں کو اپنے گھر یا جم میں یوگا کرتے دیکھا ہوگا لیکن اب خلاباز خلا میں بھی یوگا کرنے لگے ہیں۔ یورپی خلائی ایجنسی کی ایک خلاباز سامنتھا کرسٹوفورٹی نے خلا میں یوگا کر کے سب کو حیران کردیا۔ٹویٹر پر وائرل ہونے والی تصویر پر ایک صارف نے لکھا زبردست! ہر جگہ یوگا کی جگہ ہے۔ یاد رہے کہ راکیش شرما ایسے پہلے انسان بنے جس نے خلا میں یوگا کیا۔انھوں نے ایک سہارے کی مدد سے ہوا میں تیرنے سے خود کو روکا اور یہ تجربہ بھی کیا کہ آیا اس کی ٹریننگ سے مستقبل میں عملہ گریویٹی کے اثرات سے بچ سکے گا۔واضح رہے راکیش شرما پہلے خلا باز تھے۔