ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان

ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 79 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 233.91 سے کم ہو کر 232.12 روپے پر بند ہوا ہے۔