بے روزگار نوجوانوں کو جعلی سرکاری اشتہارات کے ذریعے لوٹے جانے کاانکشاف

بے روزگار نوجوانوں کوجعلی سرکاری اشتہارات کے ذریعے لوٹے جانے کاانکشاف ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق جعل سازوں نے بینک میں باقاعدہ اکاؤنٹ کھولا اور بے روزگار نوجوانوں سے رقم بینک چالان کی صورت میں وصول کی۔محکمہ ریلوے کو نوجوانوں کے لوٹے جانے کے بعد جعل سازی کاعلم ہوا،ریلوے لاہور ڈویژن نے ایف آئی اے کو جعل سازوں اور بینک کے متعلقہ عملے کے خلاف کارروائی کے لیے خط لکھ دیا۔ جعل سازوں نے ریلوے کے جعلی اشتہار جاری کرکے بے روزگار نوجوانوں کو لوٹ لیا ۔ جعل سازوں نے بینک اکاؤنٹ میں پیسے وصول کیے۔جعل سازوں نے محکمہ ریلوے کاجعلی اشتہار سوشل میڈیا پر جاری کیا ۔اشتہار اس طرح بنایاگیا جیسے کسی اخبار میں شائع ہوا ہو جعلی اشتہار میں ریلوے لاہور ڈویژن میں گریڈ ایک سے گریڈ 5 تک کی اسامیوں کا اعلان کیا گیا اور چالان کے لیے بے روزگار نوجوان سے 425 روپے دینے کا کہا گیا۔