کراچی؛ ایمپریس مارکیٹ کے قریب فائرنگ، 1 شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی

صدر کی ایمپریس مارکیٹ میں واقع پشاوری آئسکریم کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ ڈینٹل کلینک پر کی گئی تھی، پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص غیر ملکی چینی باشندہ تھا، واقعے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افراد بھی چینی نژاد باشندے بتائے جاتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر جاعہ وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔