بھارت سے نیوٹرل مقام پر کھیلنے کے حوالے سے پی سی بی کا واضح موقف سامنے آگیا

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو مستقبل میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے لیے غیر جانبدار میزبان بننے کی پیشکش کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے یہ رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں ای سی بی کے ڈپٹی چیئرمین مارٹن ڈارلو نے پاکستان میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران یہ پیشکش کی ہے۔ تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بھی واضح موقف سامنے آگیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’بھارت کو پاکستان آکر کھیلنا ہوگا‘۔