انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں خوشدل شاہ ڈراپ

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں آج رات لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلے چار میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے جس میں دونوں ٹیموں نے دو دو میچز میں کامیابی حاصل کی۔دریں اثناء پاکستان نے آج رات ہونے والے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے جس میں نائب کپتان شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے۔