مہنگائی میں اضافہ، دبئی میں مفت روٹی فراہم کرنے والی مشینیں نصب

دبئی میں مہنگائی میں اضافے کے بعد غریب افراد کے لیے مفت روٹی مشینیں نصب کردی گئی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں مفت روٹی کی مشینیں نصب کی گئی ہیں جو غریب افراد مفت روٹی فراہم کریں گی۔رپورٹ کے مطابق مفت روٹی فراہم کرنے والی 10 مشینیں دبئی کی سپر مارکیٹس میں لگائی گئی ہیں جب کہ ان مشینوں پر ’روٹی سب کے لیے‘ عبارت درج ہے۔ مفت روٹی فراہم کرنے کے لیے مخیر حضرات کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشینوں میں مختلف آپشنز کی روٹیاں موجود ہیں جب کہ روٹی حاصل کرنے کے خواہشمند افراد اپنی مرضی کے آپشن پر کلک کرکے گرم گرم چپاتی اور پٹا بریڈ حاصل کرسکتے ہیں۔دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہونے کے بعد مفت روٹی کی سہولت مزدور افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔واضح رہے کہ دبئی جو اپنی تمام خورات تقریباً درآمد کرتا ہے، وہ بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متاثر ہے جب کہ ایسے وقت میں یہ اقدام قابل ستائش ہے۔