وفاقی وزیر ہوابازی کی زیر صدارت پی آئی اے کا اہم اجلاس

وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت پی آئی اے کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں پی آئی اے حکام نے پی آئی کے جہازوں میں نصب پرانی نشستوں کو بہتر اور آرام دہ نشستوں کی تبدیلی کے منصوبے پر بریفینگ دی اور پی آئی اے کی سروس کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔وفاقی وزیر ہوا باز نے ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم کی فعالی اور ممکنہ سلوشنز کو جلد مسافروں کے لیے قابل استعمال بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔انہوں نے کہا کہ بہتر نشستوں اور ان فلائیٹ انٹرٹینمنٹ کے ساتھ سفر پی آئی اے کے مسافروں کا دیرینہ مطالبہ ہے جبکہ ملک میں ہوابازی کی صنعت کے فروغ کیلئے بہت سے اقدامات اٹھانے کی بھی ضروت ہے۔وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ کئی اہم یا درمیانے حجم کے شہروں میں ائیرپورٹس کی سہولت میسر ہے مگر ان کا ہوائی رابطہ نہیں ہے۔