پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں برتری حاصل کرلی

لاہور: پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کے پہلے چار میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے جس میں دونوں ٹیموں نے دو دو میچز میں کامیابی حاصل کی۔پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم نے 19 اوور میں 145 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 140 رنز اسکور کرسکی اور پاکستان نے یہ میچ 5 رنز سے اپنے نام کیا۔