سراج الحق کا وزیراعظم ہاؤس سے ہونے والی آڈیو لیکس کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیراعظم ہاؤس سے ہونے والی آڈیو لیکس کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک لیکس کی یلغار میں ہر روز نئی کنفیوژن پیدا ہو رہی ہے، عیاں ہو گیا ساری سیاست حقائق پر نہیں سازش کی بنیاد پر چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد تماشا بن گیا ہے، حکمران ملک کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں، کرپشن کیسزمیں مطلوب افراد کو پبلک آفس میں کام نہیں کرنا چاہیئے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ معاشی، سیاسی، سماجی صورت حال کے ذمہ دار حکمران ہیں جنہوں نے پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کی بجائے مفادات کی بھینٹ چڑھایا۔