معروف بھارتی اداکار خاتون صحافی سے بدسلوکی پر گرفتار

بھارتی ریاست کیرالہ کی فلم انڈسٹری کے اداکار شری ناتھ بھاسی کو خاتون صحافی سے بدسلوکی پرگرفتار کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شری ناتھ نے اپنی آنے والی فلم ’چٹمبی‘ کی تشہیر کے دوران ایک یوٹیوب چینل کی خاتون اینکر کو مغلظات بکے اور برا بھلا کہا۔جس کے بعد خاتون اینکر نے شری ناتھ کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروادی، اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شری ناتھ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ سارا معاملہ اس وقت ہوا جب چینل کی اینکر نے شری ناتھ سے پوچھا کہ وہ اداکاروں کو ان کے نامناسب رویے پر کتنے نمبر دینا پسند کریں گے۔