انسانوں کے بعد بندر بھی کئی ایکڑ زمین کے مالک نکلے

انسانوں کا تو سنا ہو گا آپ نے کے فلاں شخص کئی ایکڑ زمین کا مالک ہے لیکن اب بندر بھی کئی ایکڑ زمین کے مالک ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع عثمان آباد کے گاؤں اُپلا میں بندروں کو 32 ایکڑ زمین ان کے نام پر رجسٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔اس گاؤں کے لوگ بندروں کی بہت عزت کرتے ہیں اور اگر بندر انکے گھر آجائیں تو انکو کھانا بھی کھلاتے ہیں۔گاؤں میں پنچایت کے پاس ملے زمینی ریکارڈ سے پتا چلا ہے کہ 32 ایکڑ زمین گاؤں میں رہنے والے 100 بندروں کے نام ہے، اس زمین پر بندروں کیلئے محکمہ جنگلات کی جانب سے کاشت کاری کی گئی ہے۔گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ زمین بندروں کے نام کرنے سے پہلے یہاں کا رواج تھا کہ جب کبھی شادی ہوتی تھی تو سب سے پہلے بندروں کو تحفہ دیا جاتا تھا اس کے بعد شادی ہوتی تھی۔اس کے علاوہ بھارتی ریاست گجرات میں آوارہ کتوں کے لیے تقریباً 12 ایکڑ سے زائد زرعی زمین مختص کی ہوئی ہے۔