پیسے کھانے پر چوہے کی شامت، رسیوں سے باندھ کر خوب دھلائی کی

سوشل میڈٰیا پر جانوروں کی ایسی مزاحیہ ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی رہتی ہیں جسے دیکھنے والے دیکھ کر بے ساختہ ہنسنے لگتے ہیں اور ان ویڈیوز سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔ایسی ہی ایک ویڈیو آج ہم آپ کے لیے لائے ہیں جسے دیکھ کر آپ ہنسی میں لوٹ پوٹ ہوجائیں گے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زندہ چوہے کو دو لکڑیوں کے درمیان باندھا گیا اور اس کی خوب دھلائی کی گئی۔چوہے کا قصور یہ تھا کہ اس نے الماری میں رکھے نوٹ اس طرح کتر لیے تھے کہ استعمال کے قابل نا رہے جس کی وجہ سے ان پیسوں کا مالک شخص آپے سے باہر ہوگیا اور اس نے چور چوہے کو پکڑ کر باندھ دیا۔چوہے کو چاروں طرف سے باندھ کر ایک شخص ڈنڈی سے خوب اس کی دھلائی کر رہا ہے اور ساتھ کھڑا بچہ جو یہ منظر دیکھ رہا تھا وہ اس سے دور ہوگیا۔اس شخص نے چوہے کی اس قدر پٹائی کی کہ چوہے کی چیخیں نکل گئیں۔