کراچی، غیر رجسٹرڈ اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی میں غیر رجسٹرڈ اسکولوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیر رجسٹرڈ اسکولوں کے ہونے کا انکشاف ہونے کے بعد ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کردیا ہے۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ بعض نجی اسکول تاحال غیر رجسٹرڈ ہیں اور غیر رجسٹرڈ میٹرک انٹرمیڈیٹ کی انرولمنٹ بورڈز کو بھیج رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ اسکولوں کا بورڈز کو انرولمنٹ بھیجنا غیر قانونی عمل ہے، ایسے اسکول رجسٹریشن کا قانونی طریقہ کار اپناٸیں، ورنہ اسکول کو مکمل بند کردیا جاٸیگا۔خیال رہے کہ ڈاٸیریکٹوریٹ آف پراٸیویٹ اسکولز نے گزشتہ سال سے نٸی رجسٹریشن پر پابندی لگا رکھی تھی۔شہر میں تیزی سے نجی اسکولوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوٸے پابندی لگائی گئی لیکن اس ایک سال کی پابندی کے دوران جن اسکولوں نے رجسٹریشن کے لٸے اپلائی کیا، ان کو بورڈ سے امتحان دلوانے کی اجازت ہوگی۔درجنوں ایسے اسکول ہیں جو کٸی سالوں سے بغیر رجسٹریشن چلا رہے ہیں،انکے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جائے گی ۔