اعلیٰ تعلیم میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر شائستہ سہیل

ڈاکٹر شائستہ سہیل نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یوسیڈ کی ہائر ایجوکیشن سسٹم سٹرینتھننگ ایکٹیویٹی ہیسسا “ڈینز کی قائدانہ صلاحیتوں کا فروغ” کے زیرِ عنوان پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے لیے دو روزہ ٹریننگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر میں تمام خدماتی شعبوں اور سرکاری محکموں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں تعلیم کے شعبے اور خاص طور پر اعلیٰ تعلیم میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈائریکٹر ایچ ای سی شائستہ سہیل کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیمی نظام کو مضبوط بنا کرتمام متعلقہ شعبوں میں مہارت اور قیادت کا ایک کیڈر تیار کر سکتے ہیں تاہم مختلف شعبہ جات کی موٴثر طریقے سے رہنمائی کرنے کے لیے، یونیورسٹی کے ڈینز کے پاس حکمتِ عملی ہونی چاہیے۔اس موقع پر یو ایس ایڈ کے نمائندوں نے کہا تربیتی پروگرام کے بعد آن لائن سیشنز ہوں گے جہاں ڈینز طلبہ کی کامیابی کو یقینی بنانے اور نتائج کو موٴثر بنانے کے لیے اسٹریٹجک منصوبے تیار کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ 19 ملین ڈالر کی یوسیڈ کی مالی اعانت سے چلنے والے پروگرام میں ملک بھر میں پائیدار اعلیٰ تعلیم کی اصلاحات متعارف کرانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرکے سرکاری جامعات کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جائے گا.