کراچی میں بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کے کانووکیشن کا انعقاد

کراچی میں بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں بحریہ یونیورسٹی سے میڈیکل کے مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنے والے کل 262 طلباء کو ڈگریاں دی گئیں۔ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف اور بحریہ یونیورسٹی کے پرو چانسلر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو میرٹ سرٹیفیکیٹس اور میڈلز بھی تفویض کیے جبکہ مہمان خصوصی نے طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔ترجمان پاک بحریہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امیرالبحر نے طلباء کو اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کیلئے بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی پر بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کےاساتذہ کو سراہا۔ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ تقریب میں پاک بحریہ اور بحریہ یونیورسٹی کے اعلی حکام اور شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے شرکت کی۔