بیٹی کو نقصان پہچانے والے جانور کو باپ نے زندہ کھا لیا

یہ بات تو سبھی نے سنی ہے کہ والد کو اپنی بیٹی سے محبت ہوتی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی ایسا سنا ہے کہ بیٹی کو نقصان پہنچانے والے جانور کو باپ نے زندہ کھا لیا ہو؟جی ہاں! حال ہی میں چین میں ایک شخص نے بیٹی کا انتقام لینے کے لیے کیکڑے کو زندہ کھا لیا جس کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی اور اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔چین کے صوبے زجیانگ میں ایک شخص پیٹ اور کمر کی شدید تکلیف کی شکایت لے کر اسپتال گیا لیکن ڈاکٹرز کو اس کی بیماری کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔جب ڈاکٹرز نے اس کی بیوی سے سوالات کیے تو انہوں نے بتایا کہ ایک چشمے کے قریب میری بیٹی بیٹھی ہوئی تھی جہاں پر اس کو ایک چھوٹے کیکڑے نے کاٹ لیا۔بیوی نے کہا کہ کیکڑے کے کاٹنے پر میرے شوہر کو شدید غصہ آیا اور اس نے کیکڑے کو اُٹھا کر زندہ ہی کھا لیا۔ بعدازاں ڈاکٹرز نے جب اس مریض کے خون کے ٹیسٹ کیے تو انہیں معلوم ہوا کہ کیکڑا کھانے سے وہ شخص3 مختلف پیراسائیٹ انفیکشنز کا شکار ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ بیماری تشخیص ہونے کے بعد حالت بہتر ہورہی ہے لیکن ابھی کئی ماہ تک علاج جاری رہے گا۔