پی ٹی آئی کا احتجاج، تعلیمی ادارے 2 دن بند رکھنے کا اعلان

ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی کے تعلیمی ادارے 2 دن تک بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تعلیمی ادارے شہریوں کی مشکلات کو دیکھتے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس فیصلے کا باقائدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی میں 8 اور 9 نومبر کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں جاری لانگ مارچ کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کر دی گئی ہے۔