خاتون ٹیچر نے طالبہ سے شادی کیلئے انتہائی قدم اٹھالیا

بھارت میں ایک خاتون ٹیچر نے طالبہ سے شادی کے لیے انتہائی قدم اٹھالیا۔بھارتی ریاست راجستھان کی ایک اسکول ٹیچر مِیرا کو طالبہ کلپنا سے محبت ہوگئی، جس کے بعد انہوں نے اپنی جنس تبدیل کروالی۔اسکول ٹیچر میرا نے جنس کی تبدیلی کے بعد اپنا نام آروو کنتل رکھا اور کلپنا سے شادی کرلی۔شادی کی تقریب میں جوڑے کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔آروو نے بتایا کہ کلپنا سے اسکول کے کھیل کے میدان میں ملاقات ہوئی تھی اور تھوڑی دیر کی بات چیت کے بعد ہی ہم دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔آروو کنتل نے بتایا کہ مجھے شروع سے محسوس ہوتا تھا کہ میں لڑکی نہیں لڑکا ہوں، اور میں نے پہلی بار 2019 میں اپنی سرجری کروائی تھی۔کلپنا کا کہنا تھا کہ مجھے پہلی ہی نظر میں آروو سے پیار ہوگیا تھا اگر وہ اپنی جنس تبدیل بھی نہ کرواتے تب بھی میں انہی سے شادی کرتی۔اس انوکھی شادی کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔