سردی میں کھانسی سے بچنے کا آسان طریقہ جانیے

موسمِ سرما کے آتے ہی بیشتر افراد نزلہ، زکام اور خاص کر کھانسی کے شکار ہونے لگتے ہیں تو آج ہم آپکو ایک ایسا نسخہ بتائیں گے جس سے آپکی کھانسی کو آرام آئے گا۔رات کو سوتے وقت ایک مٹھی کالے بھنے ہوئے چنے کھا کر اوپر سے ایک گلاس گرم دودھ پی لیں۔اس سے پھیپھڑوں میں جما ہوا بلغم خارج ہوجائے گا، کھانسی میں آرام ملے گا اور سانس بھی نہیں پھولے گا۔اس کے علاوہ 4 مزید ٹوٹکے جان لیں جو ضرورت پڑنے پر آپکے کام آسکتے ہیں۔
پہلا ٹوٹکہ:
ایک چمچہ شہد لیں اور اس میں کالی مرچ پیس کر ملا کر کھائیں۔اور ایک دفعہ شہد منہ رکھنے کے بعد کم سے کم دو گھنٹے کچھ نا کھائیں اور نا ہی پئیں، یہ الرجی کا دشمن ٹوٹکہ مانا جاتا ہے۔
دوسرا ٹوٹکہ:
دھنیہ کا مغز پانچ تولہ، سونف کا مغز پانچ تولہ، خشخاش پانچ تولہ، شکر پانچ تولہ لیں۔
ان سب کو باریک پیس لیں اور ایک سفوف بنالیں، اب اس میں نیم گرم دودھ یا نیم گرم پانی شامل کریں اور کھالیں۔
تیسرا ٹوٹکہ:
منقہ لیں اور اس میں خشخاش برابر کی لے کر کوٹ لیں، جب باریک کٹ جائے تو ان کی گولیاں بنالیں۔ایک گولی صبح، ایک دوپہر اور ایک شام لیں اور نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
چوتھا ٹوٹکہ:
ایک گلاس گرم دودھ میں آدھا چمچہ ہلدی ڈال کر رات سونے سے پہلے پی لیں۔

کیٹاگری میں : صحت