سیف اور ابراہیم میں غیرمعمولی مشابہت پر مداحوں نے کیا کہا؟

بھارت کے معروف اداکار سیف علی خان کی اپنے بیٹے کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کی اپنے بیٹے ابراہیم علی خان سے ممبئی میں ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیف علی خان اپنے بیٹے ابراہیم علی خان سے باتیں کر رہے ہوتے ہیں اور کچھ دیر بعد پھر ابراہیم گاڑی میں بیٹھ کر چلے جاتے ہیں۔ویڈیو کو ابتک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔