زیتون کے تیل کا یہ فائدہ تو آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا

زیتون اور زیتون کے تیل کا شمار اُن غذائی اشیاء میں ہوتا ہے جو اپنے اندر ان گنت فوائد رکھتے ہیں۔زیتون کے تیل میں موجود کثیر مقدار میں میکرونیوٹریشن ، فیٹی ایسڈ اور وٹامن اسے ایک صحت مند غذا بناتے ہیں۔
تو آئیے ہم آپکو زیتون کے تیل فوائد بتاتے ہیں۔
ہیئر کنڈیشنر کے طور پر استعمال کریں
اگر آپ کے بال خشک اور نازک یا ہلکے ہوگئے ہیں تو ان میں نمی لانے کے لیے زیتون کے تیل کو استعمال کریں۔
کیل مہاسوں سے نجات
چار چائے کے چمچ نمک کو تین چائے کے چمچ زیتون کے تیل میں ملا کر ایک پیسٹ سا بنالیں۔اب اس مکسچر کو اپنے ہاتھوں اور انگلیوں پر انڈیل لیں اور چہرے پر پھیرنا شروع کردیں۔ایک یا دو منٹ تک ایسا کریں اور پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔ اس طریقے کو ایک ہفتے تک روزانہ آزمائیں اور پھر اس کو ہفتے میں دو سے تین بار تک محدود کردیں۔ آپ کو جلد اپنے چہرے پر نمایاں بہتری نظر آئے گی۔
چکنے ہاتھوں کی صفائی
اگر ہاتھوں میں گاڑی کی گریس یا پینٹ لگ جائے تو ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل اور ایک چائے کا چمچ نمک یا چینی اپنے ہاتھوں پر انڈل لیں۔
اس مکسچر کو مضبوطی سے ہاتھوں پر کئی منٹ تک رگڑیں پھر صابن اور پانی سے دھولیں۔
بالوں پر لگ جانے والے کو ہٹانا
اگر کسی وجہ آپ کے بالوں میں پینٹ لگ جائے تو زیتون کے تیل سے روئی کی کچھ مقدار کو بھگو کر نرمی سے اپنے بالوں پر پھیریں۔
فرنیچر کی پالش بنائیں
لکڑی کے فرنیچر کی چمک دمک بحال کرنے کے لیے زیتون کا تیل اور ایک حصہ لیموں کا عرق یا سفید سرکہ ہو، جسے ایک اسپرے بوتل میں ڈال کر اچھی طرح ہلائیں اور پھر فرنیچر پر اسپرے کریں اور ایک یا دو منٹ تک مکسچر اس پر لگا رہنے دیں، اس کے بعد کسی صاف کپڑے یا تولیے سے صاف کرلیں۔
گلے کی خراش سے آرام
اگر آپ کھانسی کے شکار ہیں تو ایک کھانے کا چمچ زیتون کا تیل فوری اور عارضی حل ثابت ہوسکتا ہے۔
دروازے کے جوڑ کی چوں چوں روکیں
درحقیقت آپ کے دروازے کے قبضے زنگ کا شکار ہو کر شور کرنے لگے ہیں تو زیتون کے تیل کو استعمال کریں۔
دیوار اور فرنیچر سے اسٹیکر نکالیں
میز، کرسی یا دیوار پر بچے نے کچھ چپکا دیا ہے تو زیتون کے تیل کو اسٹیکر پر لگائیں اور چند منٹ بعد آسانی سے کھینچ لیں، جس سے کوئی نشان بھی نہیں بنے گا۔

کیٹاگری میں : صحت