بیٹے کو ساتھ دیکھ کر لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید یہ میرا ’بوائے فرینڈ‘ ہے، متھیرا

معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ بیٹے کو ساتھ دیکھ کر لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید یہ میرا ’بوائے فرینڈ‘ ہے۔حال ہی میں اداکارہ متھیرا نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ 15 سال کی عمر میں ماں بن گئیں تھیں، ان کا بڑا بیٹا 15 سال کا ہے اور بہت اسمارٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ماں ہونا ایک بہت اچھا احساس ہے، بڑے بیٹے کے دنیا میں آنے کے بعد ان کی زندگی میں بہت سی خوشیاں آئیں اور قسمت مہربان ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ میرا بڑا دراز قد ہے، بیٹے کو ساتھ دیکھ کر لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید یہ میرا ’بوائے فرینڈ‘ ہے۔معروف ماڈل نے بتایا کہ میرے بیٹے نے میرے ساتھ مشکلات کا بھی سامنا کیا، بچوں کی پرورش میں ان کی نانی کا اہم کردار ہے۔