کراچی؛ زہریلا بھوسی ٹکڑا کھانے سے 60 سے زائد مویشی ہلاک

کراچی میں زہریلا بھوسی ٹکڑا کھانے سے 60 سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بھینس کالونی کے 2 ڈیری فارم میں 60 سے زائد مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔شاکر عمر گجر کا کہنا ہے کہ آوٹ بریک شبیر سیٹھار اور شاہد بھیا نامی ڈیری فارمرز کے باڑے میں آیا مزید 300 بھینس و گائے متاثر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب نے پنجاب بھر میں بھوسی ٹکڑے کھلانے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے دیگر صوبوں میں بھی پابندی عائد کی جائے، غیر رجسٹرڈ چارے اور فیڈ پر پابندی عائد کی جائے، فیڈ ملز کو لائسنس جاری کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیری فارمرز کے ہونے والے نقصان کا فوری طور پر ازالہ کرایا جائے، ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیں۔